سکردو (پ ر) ای ٹی او (مجسٹریٹ درجہ اول)سکردو کی عدالت میں نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے خلاف مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات پر سمری ٹرائل کی کاروائی کی گئی۔ مقدمے کی سماعت میں کمپنی کے خلاف دستاویزی ثبوت پیش کیے گئے اور مذکورہ کمپنی کو مسافروں سے مسلسل زائد کرایہ لینے پر قصوروار پایا گیا۔ ای ٹی او/مجسٹریٹ درجہ اول سکردو نے جیو پاکستان رینٹ اے کار کمپنی کے منیجر کو ایک روز کے لئے ڈسٹرکٹ جیل سکردو بھیج دیا،نیز 10000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
