اداکارہ و ماڈل شزا خان نے مشہور اداکارہ و ٹاک شوز ہوسٹ نادیہ خان کو انکے تبصروں پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔شزا خان نے کہا ہے کہ نادیہ خان ٹی وی پر بیٹھ کر جو تنقید کرتی ہیں وہ شاید اس لیے ہے کہ اداکارہ درمیانی عمر میں کافی مسائل سے دوچار رہی ہیں۔ایک انٹرویو میں شزا خان نے کہا کہ انھیں ہم سب نے دیکھا ہے میری عمر کے لوگوں نے انھیں بچپن میں دیکھا ہے جب وہ ہیپی ٹو یو کرتی تھیں، ہم نے انھیں دیکھا ہوا ہے۔ماڈل نے نادیہ خان کے بارے میں مزید کہا کہ یہ ان کا اس وقت کا کانٹینٹ تھا تو سوچیں ان پر کتنی تنقید کی گئی ہوگی، یہ کتنا برا لگتا تھا اور وہ کہتی تھیں گا بھی۔اس شو کے دوران شزا خان نے مضحکہ خیز انداز میں نادیہ خان کی ایکٹنگ بھی کرکے دکھائی اور کہا کہ آپ کا ایکشن آپ کے الفاظ سے زیادہ زور سے بولتا ہے۔
