بہت ہوگیا، مزیدلاشیں نہیں اٹھا سکتے، شاہراہ بلتستان پر ٹنلزبننی چاہئیں، گورنر

سکردو (محمد اسحاق جلال) گورنر سید مہدی شاہ نے کہاہیکہ سکردو روڈ میں ٹنلز کی تعمیر کیلئے این ایچ اے کے چیئرمین سے ملاقات کررہے ہیں بہت ہوگیا اب مذید ہم لاشیں نہیں اٹھا سکتے ہیں ٹنلز کی عدم تعمیر کی وجہ سے اب تک سینکڑوں جانیں ضائع ہوچکی ہیں کئی گھر اجڑ گئے اب سنجیدہ لینا ہوگا ہمارے دشمن ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں اس سے بڑی زیادتی اور کیا ہوسکتی ہے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب میں وزیراعلی تھا تو میں نے سکردو روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ باہر کی کسی کمپنی کو دلانے کی کوششیں کیں تاکہ روڈ عالمی معیار کے مطابق بنے مگر ٹھیکہ ملکی کمپنی کو ملا پھر وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ٹنلز کی عدم تعمیر کی وجہ سے بڑی تعداد میں مسافر لقمہ اجل بن گئے جاں بحق ہونے والوں میں پاک فوج کے جوان بھی شامل ہیں مذید جانیں ضائع ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف میں خود ایف آئی آر درج کروائوںگا گلگت بلتستان میں ایک ہی نعرہ ہے کہ ٹنلز بنا زندگی بچائو شاہراہ بلتستان کو محفوظ نہ بنایا گیا تو یہاں بہت بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے پھر ہم سب کی سبکی ہوسکتی ہے اگر خدانخواستہ حساس ادارے کا کوئی ہائی  پروفائل حادثے کی زد میں آگیا تو دشمن ملک کیا کچھ نہیں کہے گا اس سے بہتر ہے کہ جنگی بنیادوں پر ٹنلز کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر بعد میں پچھتانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹنلز ضرور بنیں گی اور بننی چاہئیں ٹنلز کی تعمیر کا مطالبہ عوام کا بنیادی حق ہے عوام چاہتے ہیں کہ ان کی زندگی کو محفوظ بنایا جائے عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ مطمئن رہیں این ایچ اے کے چیئرمین اور دیگر ذمہ داران سے اس بابت ملاقات آج متوقع ہے انشا اللہ ان کے سامنے ڈٹ کر عوامی مطالبہ پیش کریں گے۔