سکردو (چیف رپورٹر) سابق ڈپٹی چیف ایگزیکٹو حاجی فدا ناشاد سابق اراکین اسمبلی آمنہ انصاری وزیر حسن کے پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات فائنل ہوگئے تاہم سابق وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی کے ساتھ مذاکرات میں تاحال کسی قسم کی کوئی پیشن رفت نہیں ہوئی ہے ابراہیم ثنائی پی ٹی آئی میں رہ کر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت سے بیک وقت رابطے کررہے ہیں ثنائی جیالہ بننا پسند کریں گے یا متوالہ اس کا فیصلہ وہ آئندہ چند روز میں کریں گے جیالہ بننے کی صورت میں ثنائی آئندہ الیکشن میں اپنے حلقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق سینئر وزیر محمد جعفر کو کسی اور جگہ اکاموڈیٹ کیا جائے گا راجہ ناصر علی خان مقپون بھی جیالہ بننے کیلئے بے تاب دکھائی دیتے ہیں جب اس سلسلے میں ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے مشاورت جاری ہے ہمارا ٹارگٹ گلگت بلتستان میں آئندہ پی پی حکومت ہے پی پی کی مرکزی اور صوبائی قیادت سے رابطے ہورہے ہیں کوشش ہوگی کہ سب کی مشاورت سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کروں ذرائع کے مطابق حاجی ناشاد اور دیگر سابق اراکین اسمبلی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں متوقع ہے 27 دسمبر کو شمولیت نہ ہونے کی صورت میں جنوری کے پہلے ہفتے میں اسلام باد آباد میں شمولیت کا اعلان کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق اتوار کی رات اسلام آباد میں گورنر سید مہدی شاہ سے سابق ڈپٹی چیف ایگزیکٹو حاجی فدا محمد ناشاد نے اہم ملاقات کی ہے ملاقات میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا گلگت بلتستان میں آئندہ حکومت سازی کے امور بھی زیر غور آئے۔
