ٹنلزبناو زندگی بچائو مہم ،سیاسی وسماجی شخصیات ہم آواز بن گئیں

سکردو(محمد اسحاق جلال)ٹنلز بنائو زندگی بچائو مہم زور پکڑ گئی نامور عالم دین علامہ شیخ محمد حسن جعفری اپوزیشن لیڈر کاظم میثم انجمن تاجران کے صدر غلام حسین اطہر اسلامی تحریک کے سینئر رہنما شیخ احمد ترابی  بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ہم آواز بن گئے شیخ حسن جعفری نے کہاکہ طلبہ تنظیم (بی ایس ایف)کی جانب سے ٹنلز کی تعمیر کیلئے شروع کی جانے والی آگاہی مہم خوش آئند ہے یہ ژندہ قوموں کی نشانی ہے اگر ٹنلز کی عدم تعمیر کی صورت میں حالات خراب ہوئے تو ذمہ داری اداروں اور حکومت پر عائد ہوگی اب تک شاہراہ بلتستان پر سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بن گئے ہیں کئی گھر اجڑ گئے ہیں پھر بھی  ٹنلز بنانے میں غیر معمولی تاخیر سمجھ سے باہر ہے شاہراہ بلتستان پر ٹنلز /حفاظتی شیڈز بنانے کے ساتھ ساتھ شغرتھنگ شاہراہ کی فوری تعمیر کو بھی یقینی بنایا جائے بصورت دیگر یہاں سے خطرناک تحریک اٹھ سکتی ہے اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے کہاکہ سکردو روڈ پر ٹنل کے لئے طلبا کی مہم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،بنگلہ دیش میں طلبا نے ہی حکومت الٹ دی تھی بی ایس ایف کی طرح دیگر تمام طلبا تنظیموں کو مہم میں حصہ لینا چاہیئے گلگت بلتستان کے نوجوانان باشعور ہوچکے ہیں جب یوتھ باشعور ہوتو قومی حقوق پر کوئی ڈاکہ نہیں مار سکتا ہماری امیدیں یوتھ سے وابستہ ہیں یوتھ تمام میدانوں میں آگے بڑھیں تاکہ روایتی فرسودہ نظام کا خاتمہ ہوسکے انہوں نے کہاکہ حقوق پر شب خون مارنے والوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا ہوگی اس کے بغیر یہ ہماری جان نہیں چھوڑیں گے انجمن تاجران کے صدر غلام حسین اطہر نے کہاکہ شاہراہ بلتستان موت کا کنواں بن گئی ہے اس شاہراہ پر ٹنلز کی تعمیر اور شغرتھنگ شاہراہ کی تعمیر ناگزیر ہے جب تک ٹنلز نہیں بنیں گی اور شغرتھنگ شاہراہ تعمیر نہیں ہوگی تب تک انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا رہے گا شاہراہ بلتستان پر اب تک سینکڑوں لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں اس باہر ٹنلز تعمیر نہ کی گئی اور شغرتھنگ شاہراہ پر پیش رفت نہ کی گئی تو شدید احتجاج ہوگا اسلامی تحریک کے رہنما شیخ احمد ترابی نے کہاکہ طلبہ تنظیم میدان میں آگئی ہے تمام تنظیموں کو بھی میدان میں کودنا چاہیئے جب تک سب متحد نہیں ہونگے تب تک ہم اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہاکہ ٹنلز کی تعمیر اور شغرتھنگ شاہراہ کی تعمیر ناگزیر ہے حقوق مشترکہ جدو جہد کے بغیر نہیں مل سکتے ہیں بلتستانی قوم جب تک متحد نہیں ہوگی تب تک ہم اپنے حقوق کے حصول میں کامیاب نہیں ہونگے تمام جماعتیں یک زبان ہوگئی ہیں اب کوئی مائی کا لال ہمارے حقوق پر شب خون نہیں مار سکتا طلبہ تنظیم (بی ایس ایف) کے ذمہ داران سے رابطے میں ہیں ان کی مہم میں کسی بھی صورت میں شامل ہوسکتے ہیں۔