گلگت(سٹاف رپورٹر)گلگت میں ایل پی جی گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ فی سلنڈر کی قیمت میں 500 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ملک میں گیس قیمتوں میں اضافے کا اثر گلگت بلتستان تک پھیل گیا ہے۔ 11.8 کلو کے سلنڈر کی قیمت 3750 روپے سے بڑھ کر 4100 روپے جبکہ 15 کلو کے سلنڈر کی قیمت 4750 روپے سے بڑھ کر 5200 روپے ہوگئی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہو کر رہ گیا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا جائے تاکہ عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبنے سے نجات مل سکے
