گلگت (سٹاف رپورٹر)گلگت بلتستان کے بلدیاتی اداروں کے لوکل انکم سے ہر قسم کے اخراجات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ لوکل کونسل بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والے خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جی بی لوکل کونسل بورڈ کی ہدایات کے مطابق تمام دس اضلاع کے ضلع کونسلوں اور میونسپل کمیٹیز میں جمع ہونے مقامی آمدنی کے فنڈز سے ہر قسم کے اخراجات پر مستقل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کسی بھی لوکل کونسل کے ذریعے واپسی کا کوئی لین دین نہیں کیا جائے گا۔ تمام متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز اور لوکل کونسلز کے چیف آفیسرز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہدایات پر فوری اور مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ ہدایات کے ساتھ کسی بھی انحراف یا عدم تعمیل سے ایفینسینسی اینڈ ڈسپلن (E&D) قواعد کی دفعات کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔ زرائع کے مطابق مقامی آمدنی کی مد میں ضلع کونسلوں اور میونسپل کمیٹیز کے پاس 4 کروڈ سے زائد رقم جمع ہے جس سے محدود پیمانے پر دفتری اخراجات کئے جاتے تھے۔ جن پر پابندی عائد کی گئی ہے
