گلگت میں ساڑھے19گھنٹے لوڈشیڈنگ، شیڈول جاری

گلگت( نامہ نگار خصوصی )گلگت شہر میں ساڑھے 19 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی۔ واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ نے گلگت شہر کے لئے لوڈ مینجمنٹ  شیڈول جاری کردیا ہے۔ لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے مطابق شہر میں دن کے اوقات میں ایک روز 2 گھنٹے اور تیسرے روز 3 گھنٹے جبکہ شام میں ڈھائی گھنٹے  بجلی آن رہے گی۔ یعنی   24 گھنٹے میں  ساڑھے 19 گھنٹے اندھیرے کا راج ہوگا۔ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ سے شہری پریشان ہیں کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ طلبا کی پڑھائی تو ایک طرف ہوم ورک بھی مکمل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔تاجر حضرات کو جنریٹرز کے ذریعے دکانوں کو روشن رکھنے سے اخراجات میں کئی گنا اضافہ کا سامنا ہے۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث چھوٹے کارخانے بند ہونے سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ایک طرف  مہنگائی کے اس دور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تمام کاروبار متاثر  تو دوسری طرف زندگی کا سفر مشکل ترین مراحل میں داخل ہوا ہے