کوشش ہوگی اپریل میں بلدیاتی انتخابات ہوجائیں، حاجی عبدالحمید

 گلگت(ثاقب عمر)صوبائی وزیر بلدیات حاجی عبدالحمید نے کہا ہے کہ  ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی انتخابات اپریل تک ہو جائیں لیکن کچھ مسائل درپیش ہیں کیونکہ حلقہ بندیاں حدود بندیاں کئی سالوں سے نہیں ہوئیں تو ان سب کو ٹھیک کرنے کے لئے مئی تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بلدیاتی فنڈز اوپر سے خرچ ہوتا کہاں جاتا کسی کو معلوم نہیں ہوتا بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونگے اور عوامی امنگوں کے تحت کام ہوگا۔ بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے سے گلگت بلتستان کے عوام کا نقصان ہوا ایک گلی کے مرمت کے لئے بھی عوام در در پھرتے ہیں انتخابات کے بعد ایسا نہیں ہوگا بلکہ عوام کے محلوں کے نمائندے ہی ان مسائل کو حل کرینگے اور گلگت بلتستان کا انفراسٹرکچر بہتر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں اور ووٹرز کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی تھیں جس کو درست کیا جارہا ہے اور الیکشن کمیشن بھی اس حوالے سے دن رات کام کررہا ہے کیونکہ 20 سالوں سے حدود بندیوں اور ووٹرز لسٹ پر کام نہیں ہوا ہے اور جو الیکشن ایکٹ ہے اس کو نافذ کرنے کے لئے بھی وقت درکار ہوتا ہے اور ہم کم وقت میں کام مکمل کر چکے ہیں اور ہم نے کوشش کی ہے کہ اپریل 2025 تک بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہو اگر پھر بھی زیادہ وقت لگا تو مئی تک وقت لگے گا اور 2025 مئی ماہ کو ہم بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کروا کر عوامی بجٹ عوام پر خرچ کرنے کے لئے کام کرینگے اور اختیارات عوام کو منتقل کرینگے تاکہ عوام کی منشا کے مطابق کام ہو اور مسائل حل ہو جائیں کیونکہ بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے ہر گاوں محلے میں مسائل کے انبار ہیں ان کا واحد حل بلدیاتی انتخابات ہے جس کے لئے ہم رات دن کام کررہے ہیں اور بہت جلد عوام با اختیار ہوگی اور اپنے مسائل اپنے نمائندے کے زریعے حل کرے گی۔