معروف اداکارہ آمنہ ملک نے شادی کے لیے رشتہ تلاش کرتے ہوئے لڑکوں اور لڑکیوں کی ڈیمانڈز کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔آمنہ ملک نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اداکارہ نے آج کل شادی کے لیے اچھے رشتے کی تلاش میں درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ بچیوں کو اگر شادی سے پہلے ضرورت سے زیادہ آزادی دے دی جائے اور ہر طرح کی سہولت میسر ہو تو بھی اسے دوسرے گھر میں ایڈجسٹ کرنا مشکل لگے گا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ آج کل تو لڑکیاں شادیاں کر بھی دیر سے رہی ہیں اور شادی سے پہلے لڑکوں اور لڑکیوں کو خود آپس میں بات کر کے اپنی پوری تسلی کرنی ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ آج کل لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنے شریک حیات میں پرفیکشن چاہیے جو کہ بالکل ناممکن سی بات ہے۔آمنہ ملک نے کہا کہ ہمیں یہ بات سمجھنی ہوگی کہ انسان کو زندگی میں ہر چیز نہیں مل سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ لڑکوں کی ماوں کی بھی عجیب و غریب فرمائشیں ہوتی ہیں کہ لڑکی پتلی، لمبی اور گوری ہو اب ایک انسان کے اندر ساری خوبیاں تو نہیں مل سکتیں۔
