گلگت بلتستان کو مثالی خطہ بنانے کیلئے ہم اپنی بھرپور کوشش کریں گے، حاجی اکبر تابان

 سکردو(محمد اسحاق جلال)مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری و سابق سینئر وزیر حاجی اکبر تابان نے کہاہے کہ اللہ کی طاقت اور عوام کے تعاون سے آئندہ گلگت بلتستان میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی ہم اللہ کی طاقت اور عوام کے تعاون پر حکومت بنانے کے قائل ہیں معاہدات پر ہم کوئی یقین نہیں رکھتے ہم نے اپنے دور حکومت میں ڈلیور کرکے دکھایا ہے ہم نے ثابت کردیا کہ عوام کی خدمت ہم اچھی طرح سے کرسکتے ہیں حافظ حفیظ الرحمن کی شکل میں حکومت کی اچھی ٹیم تھی جس نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا انشا اللہ کی طاقت اور عوام کے تعاون سے دوبارہ موقع ملا تو جہاں سے ترقی کا سفر رکا تھا وہی سے سفر دوبارہ شروع کریں گے اور گلگت بلتستان کو مثالی خطہ بنانے کیلئے ہم اپنی بھرپور کوشش کریں گے کے پی این کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے کام کرکے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے جو کام ہمارے دور میں ہوئے ہیں وہ پچھلے 75 سال میں ہوئے ہیں نہ ہونگے اتنے ترقیاتی کام صرف مسلم لیگ ن کی جماعت ہی کرسکتی ہے عوام جان چکے ہیں کہ علاقے میں ترقیاتی کام کرنے والی جماعت کونسی ہے ہمارے لوگ ترقی پسند ہیں یہ فیصلے میرٹ پر کرتے ہیں ہوا کا رخ دیکھ کر فیصلے نہیں کرتے بلتستان یونیورسٹی، سکردو روڈ، نئے اضلاع، چھومک پل سمیت بڑے منصوبے ہمارے دور میں ہوئے بھرتیاں میرٹ پر کیں کرپشن کا خاتمہ کیا خاص کر اساتذہ کی تقرریوں میں میرٹ کا خصوصی خیال رکھا گیا انہوں نے کہاکہ ہمارے دور میں کسی جگہ پر فنڈز کی کمی کی وجہ سے کوئی ترقیاتی منصوبہ رکا نہیں ہمارے پاس بلک کے حساب سے پیسے موجود تھے ٹھیکیداروں کو وقت ادائیگیاں کردی جاتی تھیں کہیں کوئی مسئلہ نہیں تھا پھر کوئی کمی و بیشی رہ گئی ہے تو اس کو ہم آئندہ حکومت میں پورا کریں گے انہوں نے کہاکہ چھوٹے موٹے اختلافات ہر پارٹی میں ہوتے ہیں اختلافات جمہوریت کا بہترین حسن ہیں ہماری پارٹی میں پارٹی رہنماں کے مابین جو اختلافات چل رہے ہیں وہ جلد ختم ہونگے اور اس حوالے سے ہم مخالفین کو سرپرائز دیں گے جب ہمارے اختلافات ختم ہونگے تو سیاسی مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گے اختلافات گھروں میں بھی ہوتے ہیں پھر کا سربراہ کردار ادا کرتا ہے تو گھر کے سارے افراد ایک میز پر جمع ہو جاتے ہیں ہم جب شیر و شکر ہونگے تو مخالفین کی نیندیں حرام ہو جائیں گی انہوں نے کہاکہ خدا گواہ ہے کہ ہم نے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کی ہے خدمت کرکے ہم عوام پر احسان جتانے کے قائل نہیں ہیں عوام نے پانچ سال ہمیں آزمایا ہم نے اپنی بساط کے مطابق کام کرکے دکھایا پہلے صرف ایک پارٹی کی اجارہ داری تھی ہم نے آکر اس پارٹی کی اجارہ داری ختم کردی معاہدات سے عوام کے ضمیر کو خریدا نہیں جاسکتا مسلم لیگ ن پانچ سال حکومت کرکے ثابت کیا ہے کہ حکمرانی کیسے ہوتی ہے اب عوام کے تعاون اور اللہ رب العزت کی طاقت سے آئندہ حکومت پھر ہماری ہوگی اور یہاں ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا۔