ایمن اور منال نے ماڈلنگ کی دنیا میں پھر تہلکہ مچادیا

اسٹار بہنوں کی جوڑی ایمن خان اور منال خان نے معروف فیشن ڈیزائنر حسین ریہر کے دلکش ملبوسات کیلئے ماڈلنگ کر کے فیشن کی دنیا کو متوجہ کرلیا۔اگرچہ دونوں ٹی وی اسکرینز سے غائب ہیں لیکن سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کی وجہ سے دونوں کے فینز ان کی موجودہ زندگی سے باخبر ہیں۔حال ہی میں ایمن خان اور منال خان نے حسین ریہر کے دلکش جوڑے پہنے اور اپنی دلکشی سے سب کو ایک مرتبہ پھر دیوانہ بنا لیا۔منال خان منٹ گرین لباس میں ملبوس نظر آئیں جبکہ ایمن خان نے سرمئی جوڑا پہننا پسند کیا۔دونوں ایک ایمبیزیڈر کار کے ارد گرد اپنے حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں جو ممکنہ طور پر منال خان کے شوہر احسن محسن کی ہے۔