معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل نے پہلی طلاق اور فیصل سے دوسری شادی پر پہلی بار لب کشائی کی ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں ثنا فیصل نے فیصل قریشی سے شادی کے پروپوزل پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ فیصل قریشی سے شادی کرنے سے پہلے وہ شادی شدہ تھیں۔ثنا نے اپنی پہلی طلاق کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ، میرے خیال میں لوگ یہ نہیں جانتے کہ میں فیصل سے شادی کرنے سے پہلے ہی طلاق یافتہ تھی۔ یہ میری دوسری شادی ہے۔ میں فیصل سے اپنی عدت ختم ہونے کے فورا بعد ملی۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے فیصل سے پہلی ملاقات ایک شادی میں کی تھی، لیکن پھر میری شادی ہو گئی اور ہم ایک سال تک نہیں ملے لیکن جب میری طلاق ہوئی تو ہم دوبارہ ملے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ،کئی لوگ سوچتے تھے کہ میں نے فیصل سے شادی کرنے کے لیے پہلی طلاق لی، لیکن ایسا نہیں تھا۔ یہاں تک کہ میں بھی اپنی شادی کے بعد حیران رہ گئی۔ میں نے اپنی بہن کو کال کر کے کہا کہ میں نے جلدی میں شادی کر لی۔ لیکن پھر خود سے بات کر کے میں نے اس رشتے کو قبول کر لیا۔
