کھرمنگ (سرور سکندر) سینئر وزیر مواصلات وتعمیرات سید امجد زیدی نے آج کھرمنگ میں اپنے اے ڈی پی سے مکمل تین منصوبوں کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کھرمنگ معراج عالم ایس پی کھرمنگ ایکسین تعمیرات انجینئر اشرف حسین تحریک اسلامی کھرمنگ کے صدر سید اکبر شاہ سمیت علما سرکردگان و سپورٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کیں آج مزید منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا اس موقع پر کے پی این سے گفتگو میں سید امجد زیدی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دنوں عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے ہیں بلا تفریق ہر جگہ پر ترقیاتی منصوبے رکھے گئے ہیں جن میں سے آدھے سے زائد مکمل ہوگئے ہیں اور کچھ منصوبے تکمیل کے مراحل طے کررہے ہیں ابھی غندوس میں ایک پل کا بھی افتتاح ہوا جس پر تین کروڑ روپے لاگت آئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے چار سالہ مدت میں ابھی چھ ارب روپے کے منصوبے لانے میں کامیاب رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں امجد زیدی نے کہا کہ ہم نے تعلیم کے شعبے میں زیادہ منصوبے رکھے ہیں خاص طور لڑکیوں کے لئے سکول کے بعد تعلیم جاری رکھنا مشکل ہورہی تھی تو ہم نے انہیں ڈگری کالج لایا جس پر تیزی سے کام جاری ہے ڈگری کالج میں اب لڑکیاں ایم ایس تک تعلیم حاصل کر سکیں گی، ساتھ ہی یونیورسٹی آف بلتستان کے ایمکیبیشن سنٹر کی عمارت پر بھی تیزی سے کام جاری ہے ساتھ ہی بار ڈر ایریاز کے طلبا و طالبات کیلئے الڈینگ میں انٹر کالج بھی رکھا گیا ہے کوشش ہوگی کہ آنے والے اے ڈی پی میں بھی عوام کی ضرورت اور سہولت کے منصوبے رکھے جائیں منصوبے کے افتتاح کے بعد لوگوں نے امجد زیدی کا شکریہ ادا کیا اور امجد زیدی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے تحریک اسلامی کے صدر سید اکبر شاہ نے بھی امجد زیدی کا شکریہ ادا کیا۔
