خپلو(پ ر) بوائز ماڈل ہائی سکول خپلو میں سالانہ اعلان نتائج و تقسیم انعامات کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سینئر صوبائی وزیر بلدیات گلگت بلتستان حاجی عبدالحمید مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن گنگ چھے ممتاز حسین ایس ایم سی کے ممبران ،طلبا، اساتذہ کرام، سٹوڈنٹس کے والدین سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب سے سکول کے ہیڈ ماسٹر حسین اور ایس ایم سی کے وائس چئیرمین خادم حسین نوری صاحب ،ڈپٹی ڈائریکٹر ممتاز حسین اور سینئر صوبائی وزیر حاجی عبدالحمید خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر حاجی عبدالحمید نے کہا کہ اس ترقیاتی دور میں تعلیم کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں۔ تعلیم کے حصول کے لیے جو کچھ ہم سے ہوگا وہ ہم کرینگے۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر اپنی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں یہی تسلسل جاری رہا تو انشاللہ ہم علمی میدان میں بہت آگے جائیں گے۔ سکول کے مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کئے جائیں گے ۔ہیڈ ماسٹر نے جو بھی مطالبات پیش کئے ہیں ان پر جلد عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے ۔بلخصوص دور دراز سے آنے والے طلبا کے لیے ہاسٹل انتہائی ضروری ہے ہاسٹل کے لیے آئندہ ADP میں فنڈ رکھیں گے ۔تقریب کے آخر میں پوزیشن لینے والے طلبا میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
