سکردو(چیف رپورٹر)صوبائی وزیر قانون غلام محمد نے کہاہے کہ لینڈ ریفارمز بل پر مشاورت کا عمل جاری ہے بلتستان کے وکلا کا مسودہ موصول نہیں ہوا جوں ہی مسودہ ملے گا اس کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ وکلا کے مسودے کی کونسی کونسی شق کو حکومتی بل کا حصہ بنایا جاسکتا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ لینڈ ریفارمز بل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش ہوگا یا نہیں تیاری دیکھ کر ہی فیصلہ کریں گے بل اسمبلی کے آئندہ سیشن میں پیش ہوگا کہ نہیں کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چاہتے ہیں کہ زمینوں کے تحفظ کیلئے موثر قانون سازی کی جائے قانون کے ذریعے مافیاز کو قابو کیا جائے اور ان کے ہاتھ روکے جائیں انہوں نے کہاکہ منصوبہ بندی کے ذریعے لوگوں کو ان کی زمینوں کے مالکانہ حقوق دئیے جائیں گے تاکہ یہاں کے لوگ معاشی اور اقتصادی حوالے سے خوشحال ہوسکیں ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے برسوں سے زمینوں کے حوالے سے قانون نہ بننے کے باعث کافی ایشوز آرہے تھے مگر اب قانون سازی کے بعد ایشوز حل ہونگے۔
