غذر (بیورو رپورٹ)ضلعی ہیڈکوارٹر گاہکوچ کا اہم مسلہ حل ہوگیا، سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کی ذاتی کاوشوں سے گاہکوچ میں کروڑوں روپے کی مالیت سے مرکزی روڑ کی میٹلنگ ، ڈرین سسٹم اور بیوٹفیکشین کے منصوبے پر باقاعدہ کام شروع ہوگیا پیر کے روز سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈوکیٹ نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور اس منصوبے کو ضلعی ہیڈکوارٹر کے لئے اہم سنگ میل قرار دے دیا انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گاہکوچ میں نکاسی کا سسٹم نہ ہونے سے اور مرکزی شاہراہ کی تعمیر نہ ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا میں نے اس ایشو پر چیرمین این ایچ اے سے ملاقات کی جس پر انہوں نے گاہکوچ شہر کی مرکزی شاہراہ کی میٹلنگ اور ڈرین سسٹم کے لئے سکیم منظور کیا جس پر آج باقاعدہ کام شروع ہورہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے گاہکوچ شہر کو درپیش اہم مسلہ حل ہوگیا ہے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی ہیڈکوارٹر کوارٹر گاہکوچ کی تمام لنک سڑکوں کو بھی ری میٹل کیا جارہا ہے جس کے لئے کروڑوں کے منصوبوں پر ٹینڈر ہونے جارہا ہے۔
