حفیظ چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ کیلئے وزیراعلیٰ کے پاس جرگے بھیجتا رہا، فتح اللہ

گلگت (سٹاف رپورٹر) بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ حفیظ کان کھول کر سن لیں، میرے4 سالہ دور میں 5 ارب 40 کروڑ کی اے ڈی پی ہے، پانچ سال تک بطور چیئرمین حفیظ الرحمن بورڈ آف انویسمنٹ کا امیدوار رہا، حفیظ مسلم لیگ ن کا صدر بھی نہیں رہا اکیلا رہ گیا ہے بے چارہ بےروزگاری سے تنگ آکر چلا رہا ہے، صرف ٹھیکیداری کرنا لیڈر کا کام نہیں الیکشن کے لیے مجھے کسی سیاسی جماعت کی ضرورت نہیں۔ فتح اللہ خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی حفیظ الرحمن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب حفیظ الرحمن وزیراعلیٰ تھے تب تو علاقے کی ترقیاتی کام یاد نہیں آئے آج حکومت سے باہر ہیں تو گلگت کی ترقی بڑی یاد آئی ہے موصوف کہہ رہے ہیں کہ گزشتہ 4 سال میں حلقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے حفیظ الرحمن کان کھول کر سن لیں میرے 4 سال کے دور میں جگلوٹ سے کشروٹ کے مختلف محلوں میں 5 ارب 40 کروڑ کی ADP ہے اگر زمینی حقائق پر 5 ارب 40 کروڑ کے کام ثابت نہ کر سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ حفیظ نے اپنی لالچ میں حاجی گلبر کو سادہ سمجھ کر وزیراعلیٰ شپ کے لئے سپورٹ کیا تھا اسکو اج پتہ چلا ہے کہ گلبر خان خاموش طبیعت کے سیاستدان ہیں گزشتہ 4 سال سے حفیظ چیئرمین انوسٹمنٹ میں گلبر کے پاس جرگہ پچھتا رہا مگر وزیراعلیٰ کی انکاری پر مخالفت شروع کر دی ہے ہم حفیظ کے کرپشن کا ہر دروازہ بند کریں گے حفیظ 4 سال سے بےروزگار ہیں اس لئے ہر روز چلارہا ہے موصوف بے فکر رہیں حفیظ کی کرپشن کا ہر دروازہ بند کردیں گے۔ انہوں نے حفیظ الرحمن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میرے 4 سالہ دور اقتدار میں جگلوٹ سے کشروٹ، نگرل، مجینی محلہ، خومر، سونیکوٹ، مناور، پڑی بنگلہ سمیت تمام حلقے میں پانی کے منصوبے ،بجلی،روڑ میٹلنگ کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔