گلگت(سٹاف رپورٹر)گلگت بلتستان کے ضلعی ہیڈ کوارٹر گلگت شہر میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام آجز آگئے ہیں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف بارگو کے مقام پر عوام سڑکوں پر نکل آئے جس کی وجہ سے گلگت غذر روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہی شدید سردی کی وجہ سے مسافر مسائل سے دوچار ہوئے۔ گلگت کے عوام کا کہنا ہے کہ سردی کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہوتا ہے جس کی وجہ سے تمام امور ٹھپ ہو کر رہ جاتے ہیں عوام کا کہنا ہے کہ کارگاہ پاور ہاوس کے فیز 6 فیز 5 کی مشینری خراب ہونے کی وجہ سے بجلی کا بحران جاری ہے۔ گلگت بلتستان میں بجلی سمیت دیگر مسائل حل ہونے کے بجائے مزید گھمبیر ہوتے جارہے ہیں ۔محکمہ برقیات کے مطابق کارگاہ میں 06 میگاواٹ پاور ہاس کی تعمیر مکمل ہوئی ہے دسمبر کے مہینے میں 6 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی جس سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی میں مدد ملے گی۔
