چلاس(پ ر) گلگت بلتستان چیف کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس علی بیگ نے دیامر بھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر نزاکت حسین نے چیف جسٹس چیف کورٹ کو مین ڈیم کی مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں، پیشرفت،ڈائی ورشن سسٹم اور تعمیراتی اہداف سے متعلق آگاہ کیا۔ چیف جسٹس علی بیگ کو دیامر بھاشا ڈیم کی اہمیت اورپائیدار ترقی کیلئے فوائد سے بھی آگاہ کیا گیا۔ دورے کے موقع پر چیف کورٹ کے جج جسٹس جہانزیب خان، چیف انجینئر( ڈیم)انجینئرنعیم قادرمنگی،اسسٹنٹ کمشنر چلاس علی احمد، واپڈا کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے
