حلقہ ون سے والد الیکشن لڑیں گے، اپنا حلقہ فی الحال نہیں بتاوں گا، یاسر تابان

 سکردو(چیف رپورٹر)وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر و مسلم لیگ ن کے رہنما یاسر تابان نے کہاہے کہ سکردو حلقہ نمبر1 سے بابا الیکشن لڑیں گے میرا اپنا حلقہ فی الحال نہیں بتائوں گا مگر یہ واضح کر دوں کہ میں نے بھی الیکشن ضرور لڑنا ہے کے ٹو ڈیجیٹل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی کے اندر جو اختلافات اس وقت چل رہے ہیں وہ جلد ختم ہونگے یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے مسلم لیگ ن میں جمہوریت ہے یہاں چھوٹے موٹے اختلافات چلتے رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ یہاں بڑے سرمایہ کار آرہے ہیں ہیلتھ ایجوکیشن زراعت اور توانائی کے شعبوں میں کام کررہے ہیں یہاں بڑی تبدیلی آرہی ہے انہوں نے کہاکہ گورنر سید مہدی شاہ سے ملاقات کی کبھی خواہش ظاہر نہیں کی وہ گورنر ہیں میں اسپیشل کوآرڈینیٹر ہوں انہوں نے کہاکہ سکردو شہر میونسپل کارپوریشن بن گیا ہے شگری خورد سے حسین آباد تک کے علاقے کو کارپوریشن میں شامل کرلیا گیا ہے انشا اللہ بہت جلد کارپوریشن کو میٹرو پولیٹن کا درجہ دیں گے لوگوں کو شہری حقوق دیں گے صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولیات دی جائیں۔