سکردو، اپوزیشن لیڈر کا یولتر ہائی وے منصوبے کا دورہ

سکردو (چیف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے دورہ کرکے یولتر ہائی وے کی میٹلنگ کے منصوبے کا معائنہ کیا اور عوامی مطالبے پر محکمہ تعمیرات عامہ کے آفیسران کو ہدایات دی ہیں کہ وہ عوامی خواہشات امنگوں اور مطالبات کی روشنی میں تارکول بچھانے کا کام مکمل کریں عوام روڈ پر سردیوں کے سیزن میں کام جاری رکھنے کا کہتے ہیں تو جاری رکھیں کام روکنے کا کہیں تو روک لیں یہ محض عوامی مفاد کا منصوبہ ہے اس میں عوامی رائے کو ہر صورت میں مقدم رکھنا ہوگا عوامی مطالبے کے برعکس کوئی کام نہیں ہونا چاہیئے روڈ کو عوامی خواہشات کے مطابق میٹل کیا جائے اس موقع پر محکمہ تعمیرات عامہ کے ایس ڈی او بابر احمد کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کو روڈ کی میٹلنگ اور موسمی حالات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور کہاکہ موسم بہت ہی سرد ہوگیا ہے ٹمپریچر کا کافی ایشو آرہا ہے اس لئے محکمہ چاہتا ہے کہ یولتر ہائی وے کے باقی حصے پر کام مارچ کے آخری یا اپریل کے پہلے ہفتے میں مکمل کریں اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے تعمیرات عامہ کے ذمہ داران کو ہدایات دیں کہ وہ عوام کی خواہشات اور مطالبے کو ترجیح دیں عوام نے کام روکنے کا کہیں تو روکیں ورنہ جاری رکھیں بعد میں تارکول اکھڑنے کی صورت میں اسی وقت دیکھا جائے گا۔