گلگت(سٹاف رپورٹر)گلگت میں ریونیو ریکارڈ ہونے والے 441 غیر قانونی انتقالات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر/ ڈپٹی کمشنر گلگت امیراعظم حمزہ نے بحکم چیف سیکرٹری گلگت بلتستان و عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے سال 2002 میں مکمل ہونے والی جدید بندوبست کے بعد ریونیو ریکارڈ میں ہونے والے 441 غیر قانونی انتقالات جن کے ذریعے اراضیات کو غیر قانونی طور پر مختلف اشخاص کو منتقل کیا گیا تھا کو منسوخ کردیا ۔ان انتقالات کا تعلق تحصیل گلگت کے سترہ (17) ، تحصیل دنیور کے گیارہ (11) اور تحصیل جگلوٹ کے 06 موضوعات سے ہیں ۔ ان انتقالات کے ذریعے تقریبا 5400 کنال زمین غیر قانونی ذریعے سے اگے منتقل کیا گیا تھا ۔جس میں تحصیل گلگت کے 336، تحصیل دنیور کے 59، اور تحصیل جگلوٹ کے 44 انتقالات شامل ہے کلکٹر / ڈپٹی کمشنر گلگت کی جانب سے ریکارڈ مال میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے سال 2011 کے بعد ہونے والی سب سے بڑی کارروائی ہے۔ جبکہ گزشتہ دنوں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ریونیو آفس گلگت سے 9 ملزمان کو جعلی انتقالات کے کیس میں گرفتار کر لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے
