گلگت(سٹاف رپورٹر)پاک چین خنجراب سرحد کو سرحدی تجارت اور سیاحتی سرگرمیوں کے لیے سال بھر کھلا رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موجورہ سال خنجراب بارڈر پورے سال فعال رہے گا۔ پاکستان اور چین کے درمیان 1985 میں ہونے والے معاہدے کے تحت خنجراب بارڈر کو سردیوں کے موسم میں تین ماہ کے لیے بند کر دیا جاتا تھا۔ تاہم، دونوں ممالک نے باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے اس سرحد کو مستقل بنیادوں پر کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تجارتی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ واضح رہے کہ سالانہ پاک چین سرحد کو یکم دسمبر سے 28 فروری تک 3 ماہ تک تجارت کے لئے بند رکھا جاتا تھا۔ تاہم موجودہ سال پاکستان اور چین کی حکومتوں نے متفقہ طور پر خنجراب سرحد کو سال بھر کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرحد کھلا رکھنے کے لیے خنجراب ٹاپ پر برف صاف کرنے کے لئے جدید مشینری کی مدد لی جارہی ہے تاکہ برف کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہوسکے
