اسلام آباد (پ ر) گلگت بلتستان ہائوس اسلام آباد میں اراضی کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزڈ اور کمپیوٹرائز کرنے کے معاہدے پر دستخط کی اہم تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو (ایس ایم بی آر) اور پروینشل کوآرڈینیٹر E T I شامل تھے۔یہ منصوبہ خطے میںاراضی کے انتظامات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس اقدام سے شفافیت، کارکردگی، اور ریکارڈ تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا، جس سے مقامی عوام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچے گا۔یہ اشتراک جدید ٹیکنالوجی کو حکومتی نظام میں شامل کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جو کہ محفوظ اور موثر اراضی کے انتظام کو یقینی بنائے گا۔