سکردو (محمد اسحاق جلال) سیکرٹری صحت آصف اللہ نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے تمام ہسپتالوں کے شعبہ حادثات کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا اور اس شعبے کو اپ ٹو ڈیٹ کیا جائے گا ایمرجنسی میں تمام ادویات مفت فراہم کی جائیں گی اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا سکردو کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماں اور ڈاکٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جہاں شعبہ حادثات کو اپ ٹو ڈیٹ کیا جائے گا وہیں زچہ بچہ سینٹرز کو بھی جدید سہولتوں سے مزین کیا جائے گا اور زچہ بچہ کی دیکھ بھال کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے مجھ سے جو ممکن ہوگا کروں گا انہوں نے کہاکہ ہم ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو میں صفائی کیلئے سالٹ ویسٹ منیجمنٹ کے ساتھ ایم او یو سائن کر رہے ہیں ہسپتال کے سوئپرز سے سکیورٹی کی خدمات لیں گے انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے بڑے ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز میں بھی ضروری اوزار کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا بے شک او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو ادویات نہ ملے مگر ایمرجنسی کے مریضوں کیلئے ادویات کی فراہمی ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا ہسپتال میں داخل ہونے والے مستحق مریضوں کو بھی ادویات فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے لوگ آئندہ دو سے تین مہینوں میں بڑی تبدیلی دیکھیں گے انہوں نے کہاکہ بجٹ طے شدہ فارمولے کے تحت تقسیم کیا جاتا ہے یہاں کسی ریجن کے ساتھ زیادتی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے انہوں نے کہاکہ آر ایچ کیو ہسپتال سکردو میں جی بی کا واحد برن سینٹر قائم کیا گیا انہوں نے کہاکہ کینسر کے مریضوں کیلئے آر ایچ کیو ہسپتال سکردو میں الگ کانٹر بنایا گیا شاہراہ بلتستان کے اطراف میں مختلف مقامات پر ایف اے پی قائم کئے جارہے ہیں تاکہ حادثات کے وقت زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جاسکیں انہوں نے کہاکہ بلتستان کے مسائل کو سمجھ چکا ہوں اب ان کا حل تلاش کرنا ہے وقت درکار ہے بات سے زیادہ کام کرنے پر یقین رکھتا ہوں محکمے میں سزا و جزا کا نظام متعارف کروایا جارہا ہے ہم چاہتے ہیں کہ اچھے کو اچھا کہیں برے کو برا۔
