ریونیو میں اضافہ چیلنج، مربوط اورشفاف نظام بنایا جائے، سیکرٹری تعمیرات

گلگت (پ ر)صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عامہ سبطین احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس محکمانہ بریفنگ اور ترقیاتی، مالیاتی اور فزیکل  پیشرفت کے حوالے سے منعقدہوا،اجلاس میں ترقیاتی، PSDP منصوبوں اور HR مینجمنٹ ریونیو اہداف اور مجموعی استعمال کے بارے میں محکمانہ بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری شجاع عالم، ڈپٹی سیکرٹری عبد الحمید،ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ عنایت اللہ،بجٹ اینڈ فنانس آفیسر سلطان الدین رومی، سیکشن آفیسران دلنواز اور عبدل صادق سمیت دیگر حکام نے خصوصی شرکت کی ۔صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عامہ سبطین احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ انتہائی اہمیت کا حامل محکمہ ہے محکمے کیلئے ریونیو میں اضافہ ایک چیلنج ہے حصول کیلئے زیادہ مربوط اور متحرک نظام متعارف کرایا جائے۔ سال 2023-24 کے متعین کردہ ریونیو ٹارگٹ کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے محکمہ ابھی سے خصوصی اقدامات کرے، محکمہ میں مختلف ونگ کو فعال بنانے پر توجہ دی جائے،محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کیجانب سے دیئے جانے والے منصوبوں کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں اور درست سائٹ سلیکشن کی جائے تاکہ عوام ان منصوبوں سے استعفادہ حاصل کرسکے،منصوبوں کی ٹینڈرنگ کے عمل کو مکمل شفاف بنایا جائے اخر میں محکمے کو درپیش مسائل بروقت حل کرنے سمیت نئے پالیسیز متعارف کرانے کیلئے کام کرنے سمیت محکمہ زیر تعمیر پاور پروجیکٹس کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے ورک پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے، پروجیکٹس کی رفتار کو بھی بہتر کرنے کیلئے متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا جائے گا۔