شگر (منظور ناز) صوبائی وزیر صحت راجہ اعظم خان نے عوامی نوعیت کے چار اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیاسولر واٹر پروجیکٹ لمسہ ،واٹر سپلائی سکیم سکورا ٹو سگلدو چھورکاہ،پبلک لائبریری چھورکاہ،دسکھور میٹلنگ روڈ اور لائیو سٹاک ڈسٹرک آفس کا سنگ بنیاد رکھا عوامی نوعیت کے اہم منصوبوں کی سنگ بنیاد رکھنے پر عوامی حلقے نے صوبائی وزیر صحت راجہ محمد اعظم خان کا شکریہ ادا کیا سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت راجہ اعظم خان نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہوکر علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جن جن علاقوں میں منصوبوں کی ضرورت تھی وہاں منصوبے رکھے سیاست کی پروا کئے بغیر میرٹ پر فنڈز رکھے جس پر ضمیر مطمئن ہے گزشتہ چار سال میں جس تیزی کے ساتھ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اس سے مکمل مطمئن ہے عوامی نمائندے کی حیثیت سے عوام کی خوب خدمت کی آنے والا وقت مزید روشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میری سیاسی وژن عوامی خدمت ہے عوام نے مینڈیٹ دیا اور عوام کے امنگوں کے مطابق ترقیاتی کام کیا جس سے دلی سکون ملا ہے اور آئندہ بھی حلقے کی عوام کے مشاورت سے ترقی کا سفر جاری رکھیں گے سیاست خدمت کا نام ہے آپ جم کر عوامی خدمت کریں تو اقتدار پیچھے پیچھے آئے گا سیاست کے اصل مقصد خدمت ہے انشااللہ خدمات و ترقی کا سفر جاری رہے گا اور جب یہ منصوبے مکمل ہونگے تو شگر مثالی ضلع بنے گا۔
