سرتیزگوجال، واٹر سپلائی سکیم ٹینڈرنگ مراحل میں داخل ہوچکی، ایمان شاہ

 گلگت(پ ر)ہنزہ گوجال کے علاقے سرتیز کے عوام کے لئے دی گئی3کروڑ33لاکھ کی واٹر سپلائی اسکیم ٹینڈر مراحل پر پہنچ گئی،اس منصوبے کی تکمیل سے سرتیز گوجال کے عوام کو درپیش پانی کا مسلہ حل ہو جائے گا اور عوام مشکلات سے نکل کر ترقی کی راہ گامزن ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے بدھ کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس منصوبے کے حوالے سے مزید کہا کہ سرتیز گوجال واٹر سپلائی اسکیم 3 کروڑ 33 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہوگی، گوجال سرتیز کے علاقے تک لفٹ پمپ کے ذریعے پانی پہنچانے کا یہ منصوبہ نہ صرف عوامی نوعیت کا اہم ترین منصوبہ ہے بلکہ سرتیز گوجال عوام کی سب سے بنیادی ضرورت کا واٹر سپلائی منصوبہ ہے،اس علاقے میں پانی کی کمی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے بابت متعلقہ اداروں میں جو پیپر ورک پر کام ہو رہا تھا اب اس کو آخری شکل دیا گیا ہے، آئندہ چند روز میں باقاعدہ عوام کو خوشخبری ملے گی، کیونکہ گوجال سے سرتیز تک لفٹ پمپ واٹر منصوبے کا ٹینڈر ہونے جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس منصوبے کے حوالے سے متعلقہ محکمہ نے باقاعدہ 26 نومبر کو 33 ملین روپے کی ترقیاتی سکیم گوجال سے سرتیز تک واٹر منصوبہ کے نفاذ کے لئے باقاعدہ انتظامی منظوری سے آگاہ کر دی گئی ہے جبکہ اس کی منظوری گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی نے بھی دی ہے اور اس منصوبے سے متعلق گزشتہ ماہ 10 اکتوبر 2024 کو سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ذریعے تفویض کردہ اختیارات کی روشنی میں سرتیز گوجال واٹر سپلائی اسکیم کا یہ مرحلہ اب جا کر ٹینڈر کے مراحل داخل ہونے والا ہے ابھی اس منصوبے کا ٹینڈر کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ منظوری دینا باقی ہے جس کی منظوری کے بعد باقاعدہ ٹینڈر ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ٹینڈر کے بعد کام میں تیزی لاتے ہوئے اس منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا تاکہ علاقے کی عوام کا یہ دیرینہ خواب پورا اور پانی جیسا نعمت سے سرتیز گوجال عوام مستفید ہو سکیں۔