گلگت(سٹاف رپورٹر)غیر قانونی لیزز کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے,چیف سیکرٹری کے حکم پر ڈائریکٹر معدنیات زبیراحمد نے کارروائی کرکے دنیور،چلاس،کارگاہ و دیگر علاقوں سے 36 ٹن لیڈ اور 15 ٹن کاپر قبضے میں لیکر چھان بین شروع کر دی ،ضبط شدہ مال کو نیلام کیا جائے گا ،ڈائریکٹر معدنیات نے حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ گزشتہ روز چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد اور سیکرٹری معدنیات کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ معدنیات نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مائینگ کے خلاف کارروائیاں کیں ڈائریکٹر معدنیات محمد زبیر نے ضلع گلگت کے علاقے دنیور میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں MicA ,Led اور کاپر قبضے میں لیا ہے جبکہ چلاس چیک پوسٹ پر معدنیات کی ٹیم نے کارروائی کرکے 15 ٹن Mica اور 36 ٹن Led کاپر قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے ڈائریکٹر معدنیات محمد زبیر احمد کے مطابق اس سے قبل بھی محکمہ معدنیات میں کمیٹی بنائی گئی تھی کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ضبط شدہ مال کو نیلام کیا جائے گا ڈائریکٹر معدنیات کے مطابق چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی ہدایات کے تحت محکمہ معدنیات نے تمام غیر قانونی مائینگ کے خلاف کاروائیاں تیز کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
