چلاس(پ ر)چیف سکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کا دیامر سرکل گوہرآباد کا دورہ۔تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ اہم پراجیکٹس کے کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے دیامر کے مختلف پراجیکٹ پر تفصیلی بریفننگ دی۔سیکرٹری محکمہ تعمیرات عامہ گلگت بلتستان ،سیکرٹری فارسٹ گلگت بلتستان، کمشنر دیامر خورشید عالم، ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد، ڈی آئی جی دیامر فرخ رشید تمام انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اور تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اپنے اپنے پراجیکٹ ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دے دی۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ تمام ڈیپارٹمنٹ اپنے اپنے پراجیکٹ مقرر وقت سے پائے تکمیل تک پہنچانے کی ٹھوس اقدامات کریں۔
