گانچھے کے 400طلبہ نے پاک فوج کے ساتھ دن گزارا

گلگت(پ ر)بلتستان کے ضلع گانچھے کے 7 مختلف تعلیمی اداروں کے400طلبا و طالبات نے ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔ طلبا و طالبات کو  شاندار مشقوں کا عملی مظاہرہ دکھایا گیا۔ ان مشقوں میں آرٹلری گنز اور  فائر پاور کے ڈیموذ بھی شامل تھے۔طلبا نے جنگی آلات میں دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائر رینج کی فائرنگ میں بھی حصہ لیا۔کمانڈر323 بریگیڈ  نے  طلبا و طالبات کے ساتھ گفتگو کی اور پاکستان کے مستقبل کے لیے طلباکے کردار پر زور دیا۔ طلبا و طالبات اور اساتذہ نے پاک فوج کے پروفیشنل اور آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور اس یادگار دن کے لیے پاک فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔