ہنزہ سے گلگت آنے والی گاڑی کو حادثہ، دو افراد جاں بحق

گلگت (سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ریسکیو1122 کے زرائع کے مطابق گزشتہ شب ہنزہ سے گلگت کی طرف آنے والی ٹی ایکس گاڈی نومل آر سی سی پل پر حادثے کا شکار ہو کر کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں ہنزہ مرتضی آباد سے تعلق رکھنے والے دو افراد کا موقع پر جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت وزیر مختار خلیل اور جاوید کریم کے نام سے ہوئی ہے۔ نومل کے جوانوں نعشوں کو کھائی سے نکالا نومل پولیس اہلکار اور ریسکیو 1122 نے نعشوں کو کا پی ایچ کیو ہسپتال گلگت منتقل کیا۔