اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے اقدامات کریں گے، شہزاد آغا

 سکردو(سٹی رپورٹر)وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے بوائر ہائی سکول کھرگرونگ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ریجن ذوالفقار علی اور ڈی ڈی او وزیر ضامن علی بھی موجود تھے۔ ہائی سکول کھرگرونگ کے طلبہ نے ان کا  پرتپاک استقبال کیا سکول کے پرنسپل اور اساتذہ نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا  وزیر تعلیم نے سکول میں جاری سالانہ امتحانات کا مشاہدہ کیا انہوں نے طلبہ کے امتحانی پرچے دیکھے، ان کی تحریریں جانچیں اورطلبہ کی محنت، تعلیمی دلچسپی اور کام کے معیار پر انہوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا دورے کے دوران، سکول کے پرنسپل نے وزیر تعلیم اور ڈائریکٹر کو سکول کی مجموعی کارکردگی، تعلیمی معیار اور ادارے کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے سکول میں بنیادی سہولیات کی کمی اور تعلیمی وسائل کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے ادارے کو فوری طورپر ڈی ڈی او شپ الگ کرنے پر زور دیا  وزیر تعلیم نے پچھلے سال وینٹر  کیمپ صبح 9:30  سے 4:00  بجے تک بچوں کولنچ دے کر  امتحانی تیاری کرنے اور دور افتادہ علاقے کے بچوں کو سکول میں رہائش کا بندوبست کرکے ٹیویشن پڑھا کر میڑک کی رزلٹ 100% حاصل کرنے پر سکول انتظامیہ اور اساتذہ کی انتھک محنت کو سراہا وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے سکول کے مسائل جس میں سانس ٹیچر کی کمی، چھت کی شیٹ کی جگہ ری روفنگ کر کے آر سی سی چھت لگا کر  کلاس روم کی کمی کو پورا کرنے ،  فرنیچر کی ضرورت کو مارچ تک پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے پرنسپل نے وزیر تعلیم کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرانے پر وزیر تعلیم کا  شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیر تعلیم کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی جس سے سکول کی مجموعی کار کردگی مزید بہتر ہو جائے گی وزیر تعلیم کے اس وعدے نے طلبہ، اساتذہ اور والدین کے دلوں میں امید اور خوشی کی ایک نئی لہر پیدا کر دی۔آخر میں وزیر تعلیم نے طلبہ کو مزید محنت کرنے کی تلقین کی اور اساتذہ کو ان کی بے مثال کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ والدین اور سکول انتظامیہ نے حکومت کی تعلیمی ترجیحات اور اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ علاقے کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ وزیر تعلیم کا یہ دورہ تعلیمی ترقی کی سمت ایک مثبت اور اہم قدم قرار دیا گیا۔