اداکارہ ہانیہ عامر کا بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ کے گلے لگنا سوشل میڈیا صارفین کو برہم کرگیا۔ حال ہی میں ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بطور اسٹوری شیئر کی جس میں انہیں اپنے قریبی دوست بادشاہ کے کنسرٹ میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں بادشاہ نے ہانیہ عامر کو گلے لگا کر انکا نام مائیک پر لیکر مداحوں سے بھی تالیاں بجانے کو کہا۔اگرچہ اب تک بھارت میں ہانیہ عامر اور بادشاہ کی دوستی پر تنقید کی جارہی تھی لیکن اب پاکستانی مداحوں کو نئی ویڈیو میں ہانیہ کا بادشادہ کو گلے لگانا سب کو برہم کرگیا۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ہانیہ عامر کو زیادہ عزت مل گئی ہے شاید اس لیے حدیں پار کرنے کو تیار ہیں اب یہ۔ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ہانیہ عامر اس مذہب کا ہی خیال کرلیں جس کی آپ پیروکار ہیں۔
