ملک میں ڈینگی مچھر کے وار جاری، 24گھنٹوں میں 74کیسز رپورٹ

ملک میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردئیے جس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 74 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ایک ہفتہ میں 496 جبکہ رواں برس اب تک 7334 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور، اٹک اور چکوال سے 2-2 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، اس کے علاوہ فیصل آباد، ساہیوال اور پاکپتن سے ایک ایک ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راوالپنڈی میں 62 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی پازٹیو کے مریضوں کی تعداد 170 ہے۔ڈینگی آﺅٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹاﺅن کے علاقے بن گئے ہیں، جبکہ رواں سیزن میں ابتک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 6117 تک پہنچ گئی ہے۔