آئی سی سی اب بی سی سی آئی بن گئی ، نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے 2025 میں پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جاری غیر یقینی صورتحال کے درمیان مبینہ طور پر بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) کے اثر و رسوخ کو تسلیم کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی )کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ آئی سی سی بہت کمزور ہے اور بی سی سی آئی کے خلاف کبھی نہیں کھڑا ہوگا کیونکہ آئی سی سی بی سی سی آئی کی آمدنی پر منحصر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ئی سی سی اب آئی سی سی نہیں ہے، آئی سی سی اب بی سی سی آئی ہے کیونکہ جے شاہ آئی سی سی کے چیئرمین بننے کے لیے تیار ہیں۔پی سی بی کے سابق چیئرمین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حکومتی سطح پر مذاکرات کا مطالبہ کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اگر بھارتی حکومت کی جانب سے منظوری دی گئی تو بھارتی ٹیم پاکستان کا سفر کرے گی۔نجم سیٹھی نے کہا کہ آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان بحث بیکار ہے۔ بات چیت پاک بھارت حکومتوں کے درمیان ہونی چاہیے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت پاکستان کی طرف بھاگے گی جب حکومت ہند کی طرف سے اجازت دی جائے گی۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے براہ راست اپیل بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم بھیجنے کی ترغیب دے سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ "اگر حکومت پاکستان نریندر مودی سے رابطہ کرتی ہے تو اس بات کا امکان ہے کہ مخر الذکر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت دے گا