پنجاب میں ڈینگی کے وار نہ تھم سکے ،مزید 89کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے وار نہ تھم سکے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 89کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کر دئیے جس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 67، لاہور سے 06جبکہ گوجرانوالہ سے 05ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔فیصل آباد سے 03جبکہ اٹک سے 02ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔ساہیوال، بہاولپور، میانوالی، قصور، وہاڑی اور گجرات سے ایک ایک ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔ ایک ہفتہ میں 549جبکہ رواں سال اب تک 7182ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت نے کہا کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔