دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے، گلبر خان

گلگت (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حاجی گلبر خان نے کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کوئٹہ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے  ایصال ثواب کی دعا کی جبکہ پسماندگان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر عدم استحکام چاہتے ہیں لیکن یہ خواب ان کا کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا کیونکہ بلوچستان کی اکثریت عوام امن ترقی اور خوشحالی چاہتی ہے اور سیکورٹی ادارے دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ ادھر وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حاجی گلبر خان نے میجر (ر) رضوان اللہ بیگ (ڈی ایم جی 21ویں کامن)کی ناگہانی موت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ مرحوم گلگت  بلتستان کا اثاثہ تھے ملک کی سینئر بیوروکریسی میں گلگت  بلتستان کی نمائندگی کرکے انہوں نے علاقے کا نام روشن کیا۔ مرحوم کی زندگی نوجوانوں کے کامیاب مستقبل اور علاقے کا نام روشن کرنے کیلئے مشعل راہ ہے۔ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔