گلگت (پ ر) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے دو ڈویژنل دفاتر کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے علاقے بلتستان ڈویژن اور دیامر استور ڈویژن میں الیکشن کمیشن کے دفاتر قائم کرنے کی منظوری دی۔ گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ اس فیصلے کا مقصد خطے میں انتخابی عمل کو مزید موثر اور آسان بنانا ہے، تاکہ عوامی سہولت میں اضافہ کیا جا سکے۔
