راولپنڈی سے جی بی چلنے والی ٹرانسپورٹ کیلئے ٹائم سٹیمپ متعارف

 گلگت(پ ر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان نے تیز رفتاری اور اوور سپیڈنگ کی وجہ سے رونما ہونے والے حادثات کی روک تھام کیلئے راولپنڈی سے گلگت بلتستان کے روٹ پر چلنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی دوران سفر ٹاٹم کی حد کو چیک کرنے کے لئے ٹاٹم سیٹمپ کا طریقہ کار اپنا ہے ۔جس کے تحت گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چیک پوسٹ سکوار سے متعلقہ چیک پوسٹ انچارج ٹائم سیٹمپ جاری کرے گا جس میں ٹرانسپورٹ کمپنی کا نام متعلقہ بس کے دو ڈرائیورز کے نام گاڑی کے فٹنس سرٹیفکیٹ اور VICS کی اجرا کردہ تاریخ اور تنسیخ تاریخ اور  روانگی کا وقت مقرر ہو گا۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چیک پوسٹ کے انچارج کی طرف سے جاری کردہ ٹاٹم سیٹمپ بس کا ڈرائیور اپنے ساتھ لے جائے گا اور دیامر میں تھور کے مقام پر موجود ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چیک پوسٹ پر ٹام سٹیمپ وہاں کے انچارج کو حوالے کرے گا اور واپسی پر بھی یہی طریقہ کار اپنایا جائے گا ۔اسی طرح گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے ٹاٹم سیٹمپ جاری ہوا ہے بلتستان ڈویژن سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چیک پوسٹ سورداس سے متعلقہ انچارج ٹاٹم سیٹمپ جاری کرے گا جوکہ بس ڈرائیورز تھور چیک پوسٹ دیامر میں متعلقہ چیک پوسٹ انچارج کے حوالے کرے گا۔اس طریقہ کار سے مسافر بسوں میں ڈرائیورز کی موجودگی اور بسوں کی ٹائم کی حد رفتار جوکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے  قوانین اور MVO 1965 میں موجود ہیں اور بین الاقوامی قوانین ہیں اور اس کے  ساتھ ساتھ گاڑیوں کی تیز رفتاری پرقابوپایاجائے گا۔