ہمیں آزادی کی قدر کرنے ضرورت ،ڈپٹی سپیکر

گلگت(پ ر) ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے جشن آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یکم نومبر کو ہم گلگت بلتستان کی تاریخی آزادی کی یاد مناتے ہیں، جو ہمارے آبا اجداد کے غیر متزلزل عزم اور قربانیوں کا ثبوت ہے۔ جب ہم اس اہم موقع کو منا رہے ہیں، ہم ان بہادر دھرتی کے سپوتوں کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ڈوگرہ راج سے آزادی کے لیے انتھک جدوجہد کی ان کی جوانمردی اور بہادری کی مثال نہیں ملتی۔ ڈپٹی سپیکر سعدیہ گلگت بلتستان اسمبلی نے جنگ آزادی گلگت بلتستان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہدا کی قربانی سے دنیا کا یہ اہم ترین خطہ ڈوگرہ راج سے آزاد ہوا ہے ہمیں اس آزادی کی قدر کرنے ضرورت ہے. ڈپٹی سپیکر نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس انمول تحفے کی قدر کریں اور اس کی حفاظت کریں۔ نوجوان نسل خوشحال اور ترقی یافتہ گلگت بلتستان کی تعمیر کے لیے کوشش کریں۔ ہمیں اپنی خودمختاری اور آزادی کے دفاع کے لیے ہمہ وقت چوکس اور پرعزم رہنا چاہیے۔ آئیے ہم مل کر تمام چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے کام کریں اور اپنے سمیت آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مستقبل بنائیں۔