گلگت(پ ر)صوبائی وزیر ترقی و نسواں دلشاد بانو نے عمائدین گنش ہنزہ کی دعوت پر گنش گائوں کا دورہ کیا اور عمائدین علاقہ سے ملاقات کی اس موقع پر عمائدین گنش نے صوبائی وزیر دلشاد بانو کو علاقائی مسائل باالخصوص صاف پانی کے حصول کے حوالے سے درپیش شدید بحران بارے آگاہ کیا اس موقع پر صوبائی وزیر نے عمائدین گنش کو یقین دلایا کہ ہنگامی بنیادوں پر گنش میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے اقدامات بروے کار لائے جائیں گے اس موقع پر عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ صاف پانی انسانی صحت کے لئے نہایت ضروری ہے اور صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں میں بیماریاں بھی عام ہوتی ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ صاف پانی کا استعمال انسانی صحت کے لئے سب سے زیادہ ضروری ہے گنش میں عمائدین کو صاف پانی کے حصول کے لئے درپیش مشکلات کے فوری حل کے لئے تمام وسائل بروے کار لائے جائیں گے اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے گنش میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اس موقع پر صوبائی وزیر دلشاد بانو نے اہلیان علاقہ کی نشاندہی پر دیگر عوامی مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا۔ جس پر عمائدین نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ صوبائی وزیر دلشاد بانو علاقہ گنش کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگی عمائدین نے صوبائی وزیر کے دورے پر بھی انکا شکریہ ادا کیا۔
