گلگت(پ ر)معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے یکم نومبر یوم آزادی گلگت-بلتستان کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آزاد قومیں اپنی آزادی کی سالگرہ نہایت تزک و احتشام سے مناتی ہیں۔گلگت بلتستان کے شہدا نے قربانیاں دے کر یہ خطہ آزاد کروایا جس پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔یکم نومبر کا دن آزادی کے مجاہدوں،غازیوں اور شہیدوں کو جہاں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے وہاں ان سے تجدید عہد کا دن بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے شہدا اور غازیوں کو بھی سلام پیش کیا جنہوں نے اپنے زورِ بازو پر ڈوگر راج سے آزادی حاصل کی ہے۔اس تجدید عہد کا تقاضا ہے کہ ہم بطور پاکستانی،مملکت پاکستان اور گلگت-بلتستان کو پر امن بنانے میں ہم اپنا خصوصی کردار ادا کریں۔یکم نومبر گلگت بلتستان کی تاریخ کا ایک سنہرا دن ہے یہ دن خطے کے غیور عوام میں ملی یکجہتی، عزم و ہمت، بہادری اور وطن عزیز کی آزاددی کے جذبے کی یاد دلاتا ہے۔یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان کی تقریبات کو جذبے اور شاندار انداز میں منانے میں مقصد اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرنا ہے، اپنے آبائو اجداد کی قربانیوں کو یاد رکھنا اور اپنے آنے والی نسلوں کو آزادی کے مقصد اور مفہوم کو پہنچانا ہے، زندہ قومیں ہمیشہ اپنی اسلاف کی قربانیاں یاد رکھتی ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہیں اور ملک و علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ہم اپنے تمام شہیدوں اور جدوجہد آزادی کے غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔آئیے ہم تجدید عہد کریں کہ دھرتی ماں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حفاظت کے لئے اپنے خون کے آخری قطرے تک بہادیں گے اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کردیں گے اور مملکت خداداد پاکستان اور گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیں ایک بار پھر یکم نومبر کی طرح علاقائی اور مسلکی تعصبات سے بالا تر ہوکر آپس میں اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے اور گلگت بلتستان کے ہر فرد پر فرض ہے کہ وہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیئے اتحاد اور امن کی فضا کو قائم رکھے۔
