نا انصافی کیخلاف سب کو یکجا ہونا ہوگا،شہزاد آغا

گلگت(پ ر)صوبائی وزیر تعلیم  غلام شہزاد آغا نے اپنی خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ جشنِ یومِ آزادی گلگت بلتستان و یوم الحاقِ پاکستان پر اہلِ گلگت بلتستان سمیت پوری قوم کو مبارکباد دی ہے، انہوں نے گلگت بلتستان کے شہدا  اور غازیوں کو بھی سلام پیش کیا کہ  جنہوں نے اپنے زورِ بازو پر ڈوگرا راج سے آزادی حاصل کی ہے  صوبائی وزیر تعلیم کہا کہ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے ڈوگرا راج سے نجات حاصل کرکے پاکستان سے الحاق کیا اور آج اس عہدِ وفا کی تجدید کا دن ہے،  گلگت بلتستان کے بزرگوں نے الحاقِ پاکستان کی شکل میں رکھی تھی۔ صوبائی  وزیر تعلیم نے کہا کہ گلگت بلتستان کی جنگ آزادی اپنی نوع میں ایک منفرد جدوجہد کر کے یہاں سے ڈوگرا راج کو شکست دے کر یہاں سے بھگایا۔ جس میں یہاں کے عوام نے بھی حصہ لیا صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے باہمی اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاشرے سے ظلم وانصافی کی خاتمے کیلئے یکجا ہونا ہوگا۔ گلگت بلتستان کی عوامی حکومت خطے کی تعمیر و ترقی، صوبے میں گڈ گورنس کو یقینی بنانے ، معاشرے سے ظلم و نا انصافی کے خاتمے، اداروں کو کرپشن سے پاک کرنے اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور وسائل کا منصفانہ تقسیم یقینی بنایا جارہا ہے