اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ دبئی میں بھی پاکستانی مرد شلوار اور قمیض پہن کر عوامی مقامات پر خواتین کو تاڑتے رہتے ہیں۔ ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرم کا غریب یا امیر سے کوئی تعلق نہیں، مجرم کو مجرم کے طور پر دیکھا جانا چاہیے اور مجرمان کو سزا ملنی چاہیے، سزا دیے بغیر معاشرہ بہتر نہیں ہو سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تو مرد باحجاب اور باپردہ خواتین کو چھیڑنے اور ان کے ساتھ نامناسب حرکت کرنے سے باز نہیں آتے، ایسے مردوں کو سر عام پھانسی دی جانی چاہیے۔انہوں نے پاکستانی مردوں کی ذہنیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہی پاکستانی مرد دبئی میں بھی عوامی مقامات پر جاکر خواتین اور لڑکیوں کو تاڑتے رہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل وہ دبئی کے معروف عوامی مقام جمیرا گئیں، جہاں متعدد پاکستانی مرد شلوار اور قمیض پہن کر درختوں کی اوٹ میں بیٹھ کر گھنٹوں تک خواتین کو دیکھتے رہے۔
