چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب سے ڈینگی بخار کے 172 مریض رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب سے ڈینگی بخار کے 172 مریض رپورٹ ہوئے۔ترجمان محکمہ صحت کےمطابق راولپنڈی سے 157ڈینگی بخار کےمریض سامنے آئے، لاہور سے ڈینگی بخار کے 8،جہلم سے 2 گوجرانوالہ،اٹک ،چکوال، سرگودھا،اوکاڑہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات روز کے دوران 904 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے،رواں سال صوبے میں اب تک ڈینگی کے 3771 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے