کام کی جگہ پر لڑکیوں کو ہراساں کرنا عام بات ہے: ازیکا ڈینئل

خوبرو پاکستانی اداکارہ و ماڈل ازیکا ڈینئل نے کہا ہے کہ کام کی جگہ پر لڑکیوں کو ہراساں کرنا عام بات ہے۔ ازیکا کا کہنا تھا کہ خواتین کی آزادی اور خودمختاری کی تحریکوں کے باوجود ہراسانی میں کوئی کمی واقعی نہیں ہوئی، کام کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد کو یہ سمجھنا چاہیے کہ جو لڑکیاں کام کے لیے گھروں سے نکلتی ہیں ایسا نہیں کہ وہ اپنے رشتے تلاش کرنے نکلی ہیں۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ ایئر ہوسٹس تھیں اور فضائی میزبانی کی ملازمت کے دوران ہی انہیں ڈراموں میں کام کی پیش کش ہوئی۔