خطے کی ترقی کیلئے تعصبات سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا، معاون خصوصی

گلگت (پ ر) محکمہ منصوبہ بندی و ترقی، گلوبل الائینس فار نیوٹریشن اینڈ سیکیلنگ اپ نیوٹریشن کے زیر اہتمام غذائیت کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ، راجا ناصر وزیر محکمہ منصوبہ بندی و ترقی نے شرکت کی۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے محکمہ اطلاعات نے کہا کہ تقریب کے منتظمین کو بہترین انداز میں تقریب منعقد کرنے پر صوبائی حکومت کیطرف سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہت ہی کم وقت میں بہت اچھے اور قیمتی معلومات کی فراہمی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کی اہمیت اور افادیت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میڈیا عوام تک پیغام پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے۔ گلگت بلتستان میں میڈیا نے ہمیشہ اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہمیں بناوٹی انداز کو ختم کر کے حقیقی معنوں میں اپنے آپ کو پیش کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے غریب عوام کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماج میں خندہ پیشانی سے کام کرنے والی تمام خواتین کی خدمات قابل تعریف ہیں اور صوبائی حکومت ان خواتین کیساتھ کھڑی ہوگی اور انکو پیش آنے والے مسائل اور چیلیجز کا سامنا ہم خود کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسان کے مقاصد ٹھیک ہونگے تو پیش آنے والے چیلینجز کامیابیوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ باشعور ہیں اگر یہاں سرمایہ کار ایک لاکھ انویسٹ کرینگے تو نتائج کروڈوں میں آئینگے۔ اگر خلوص نیت سے کام کیا جائے تو گلگت بلتستان تمام صوبوں کے لئے رول ماڈل بن سکتا ہے اسلئے یہاں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان میں آے کے ڈی این آے اور دیگر این جی اوز کا اہم رول ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو ذات پات، رنگ و نسل اور دیگر تعصبات کے خول سے نکل کر گلگت بلتستان کی اجتماعی ترقی و خوشحالی کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غذائیت کے حوالے متعلقہ محکموں اور این جی اوز کے باہمی تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور صوبائی حکومت ایسے اقدامات کی ہر طرح کی ممکن سپورٹ جاری رکھے گی۔