گلگت(پ ر)پبلک اکائونٹس کمیٹی گلگت بلتستان کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی محمد ایوب وزیری منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین پبلک اکائونٹس کمیٹی کاظم میثم جاوید علی منوا انجینئر محمد اسماعیل کرنل (ر)عبید اللہ بیگ سید سہیل عباس کلثوم فرمان ثریا زمان نے شرکت کی۔ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ڈیپارٹمنٹ شاہ محمود خان نے نمائندگی کی اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سیکرٹری فنانس عزیز اللہ جمالی و دیگر آفیسران نے شرکت کی فنانس ڈیپارٹمنٹ کے آڈٹ پیروں کا جائزہ لیتے ہوئے اراکین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ سالوں پر محیط مدت دینے کے باوجود بغیر تیاری اور معاون دستاویزات کیساتھ فورم کو فنانس ڈیپارٹمنٹ کے آڈٹ پیراز کے حوالے سے تسلی بخش جوابات دینے میں مکمل ناکام رہاہے جس پر اراکین پبلک اکانٹس کمیٹی نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور اجلاس کو ملتوی کرتے ہوئے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ آئندہ اجلاس میں وہ مکمل تیاری اور معاون دستاویزات کے ساتھ فورم کے سامنے پیش ہوکر پیراز کا دفاع کریں بصورت دیگر پبلک اکانٹس کمیٹی قانون کے مطابق کاروائی کریگی جسکی تمام تر زمہ داری محکمہ فنانس کے متعلقہ آفیسران پر عائد ہوگی۔
